صدر آصف علی زرداری کی سردار یار محمد رند سے ملاقات، بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وسائل کی فراہمی اور خصوصی پیکجز کی حمایت کرتی رہی ہے، جس میں “آغازِ حقوقِ بلوچستان” پیکج اس عزم کی واضح مثال ہے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ خطے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button