مون سون سے قبل بڑا فیصلہ: دریاؤں کے حفاظتی بندوں کا ملک گیر مشترکہ سروے شروع ہوگا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے مون سون سیزن سےقبل دریاؤں کےحفاظتی بندوں کےسروےکا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئےحفاظتی اقدامات تیز کرتے ہوئے مشترکہ سروے کی منظوری دے دی ہے
فیڈرل فلڈ کمیشن نے چاروں صوبوں کےمحکمہ آبپاشی کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے، ہدایت کی گئی ہےکہ تمام صوبے حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کریں اور اس دوران بندوں میں موجود نقائص کی نشاندہی کرکے فوری اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں۔
فیڈرل فلڈ کمیشن نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہےکہ سروے کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو ارسال کی جائے تاکہ بروقت فنڈزکی فراہمی اور مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہےکہ تمام تفصیلات اور رپورٹ پندرہ مئی تک جمع کرانا لازمی ہےتاکہ مون سون سےقبل حفاظتی اقدامات کوحتمی شکل دی جا سکے۔



