وزیراعظم شہباز شریف دوحہ پہنچ گئے

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے )وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا، جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

وزیراعظم کی آمد پر دوحہ ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خطے اور عالمی امن کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے ترجمان مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button