اسرائیل ، لاکھوں شہد کی مکھیوں کا حملہ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے جنوب میں واقع تجارتی شہر نتیوت میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں لاکھوں شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے شہر پر اچانک دھاوا بول دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مکھیوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ سینٹرز، رہائشی علاقوں اور گاڑیوں کو گھیر لیا، جس کے باعث شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے و کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق صورتحال اتنی شدید ہو گئی کہ شہر کے مختلف حصوں میں بھنبھناہٹ کی آوازیں گونجتی رہیں، اور بعض علاقوں میں ٹریفک و معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں مکھیوں کی موجودگی کے باعث مقامی ایوی ایشن سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں، جس سے فضائی آپریشن محدود ہو گیا۔

اسرائیلی میونسپل اتھارٹی نے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے مذہبی حوالوں سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ ماہرین اسے موسم کی تبدیلی اور شہد کی مکھیوں کی قدرتی ہجرت کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم کے آغاز پر شہد کی مکھیوں کے بڑے جھنڈ کا اکٹھا ہو کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ایک قدرتی عمل ہے، جو بعض اوقات شہری علاقوں میں غیر معمولی صورتحال پیدا کر دیتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button