تھرپارکر میں دو مختلف واقعات میں خاتون اور 14 سالہ لڑکا جاں بحق،3 افرادزخمی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر میں پیش آنے والے دو مختلف افسوسناک واقعات میں ایک خاتون اور 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگئے، جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

گاؤں گھرٹیاری تعلقہ نگرپارکر میں برسات کے پانی سے بھرے تالاب میں ڈوب کر 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت کھنگہار ولد جاموں کولہی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گاؤں کے قریب برسات کے پانی سے بھرے تالاب میں ڈوب گیا۔ اس کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال نگرپارکر منتقل کی گئی۔

دوسرے واقعے میں ڈیپلو کے قریب گاؤں چھائيچھپڙو میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 30 سالہ خاتون راہکی زوجہ کانجی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کے شوہر کانجی اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ڈیپلو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں واقعات کے باعث علاقوں میں غم اور سوگ کی فضا چھا گئی۔

مزید خبریں

Back to top button