تھرپارکر میں خودکشی کے دو الگ واقعات، 20 سالہ لڑکی اور 34 سالہ نوجوان جاں بحق

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر میں خودکشی کے دو الگ واقعات، 20 سالہ لڑکی اور 34 سالہ نوجوان جاں بحق

تھرپارکر: ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 20 سالہ لڑکی اور 34 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پہلے واقعے میں تحصیل ڈپلو کے گاؤں اونہریو واچھرا میں 20 سالہ لڑکی سندرا دختر گلاب مبینہ طور پر خودکشی کر کے جاں بحق ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سندرا اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی اور اس کا کوئی بہن بھائی نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر تنہائی اور ذہنی پریشانی کا شکار تھی، تاہم واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

دوسرے واقعے میں چھاچھرو تھانے کی حدود میں ہمیر چند میگھواڑ کا 34 سالہ بیٹا ہوندراءِ چند مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھندا لگا کر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button