ہائی ویز ایمپلائز یونین C.B.A بدین کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے )ہائی ویز ایمپلائز یونین C.B.A بدین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مرکزی رہنماؤں غلام قادر اہیر، غلام رسول چھجڑو، محمد موریل پنہور، جمال خان لغاری، منیر احمد ملاڻو، ضلع بدین کے صدر علی نواز کوسو، سید محمد ایوب شاہ، محمد جمن خاصخیلی، عمران خاصخیلی، گلزار رستمانی اور دیگر کی قیادت میں ہائی ویز آفس سے پریس کلب بدین تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا اس موقع پر رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوت شدہ، سینئر اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دی جائیں۔ نوشہرو فیروز میں 2023 کی بھرتیوں کے تحت گریڈ ایک سے چار تک کی اسامیوں میں فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو معاہدے کے مطابق 25 فیصد ملازمتیں دی جائیں۔ ورکشاپس میں کروڑوں روپے کی بند پڑی اور جان بوجھ کر ناقص ظاہر کی گئی مشینری کو بحال کیا جائے۔ سندھ میں ملازمین کے لیے رہائشی کالونیاں اور گروپ انشورنس فراہم کی جائے، جبکہ ملازمین کو مہنگائی الاؤنس بھی دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button