اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرلئے گئے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیرِ نگرانی کئے گئے جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
اسلام آباد تھانہ کورال، سنگجانی، شہزاد ٹاؤن، مارگلہ، کورال اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 570 افراد، 225 گھرانوں، 53 دکانوں، 14 ہوٹلز، 223 موٹر سائیکلز اور 91 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
02 افغانیوں سمیت 37 مشکوک افراد، 07 گاڑیاں اور 18 موٹر سائیکلز کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے 01 بندوق اور 01 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیرِ نگرانی کئے گئے جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
اسلام آباد تھانہ کورال،…
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 16, 2026
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔



