سندھ کابینہ کا ہر طالب علم کو منفرد شناختی نمبر دینے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس۔سندھ کابینہ کو سٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹمپر بریفنگ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہااسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم ایک نئی ڈیجیٹل تعلیمی پالیسی ہے،نظام کا مقصد غیر حاضری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانا ہے،ورلڈ بینک اور جی پی ای کے تعاون سے منصوبہ نافذ کیا گیا ہے

 وزیر تعلیم سردار شاہ کا مزید کہنا تھاسندھ کابینہ کا ہر طالب علم کو منفرد شناختی نمبر دینے کا فیصلہ۔روزانہ حاضری کے لیے موبائل ایپ کا استعمال لازمی ہوگا۔مسلسل غیر حاضری پر اساتذہ کو الرٹس جاری ہوں گے،صوبائی اور ضلعی سطح پر لائیو ڈیش بورڈ سے نگرانی کی جائے گی،ابتدائی طور پر12اضلاع کے600اسکولوں میں پائلٹ منصوبہ پہلے ہی شروع کیا گیا ہے،ڈیٹا اخراجات اسکولوں کے بجٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button