بدنام ڈاکو وچھوں چانڈیو کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر نیا سوالیہ نشان، 9 ماہ بعد زخمی حالت کی ویڈیو وائرل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سندھ کے بدنام ترین ڈاکو محمد ملوک عرف وچھوں چانڈیو کی ہلاکت کے نو ماہ بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دادو پولیس کے اس مبینہ مقابلے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے جس میں دادو کے سابق اور حال ہی میں خیرپور میں تعینات ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے 18 جولائی 2025 کو کے این شاہ کے علاقے میں مقابلے کے دوران وچھوں چانڈیو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو وچھوں چانڈیو زخمی حالت میں مسلح نجی افراد کے قبضے میں یرغمال کھڑا ہے جہاں وہ اس سے آخری ملاقات اور رخصتی کی باتیں کرتے نظر آرہے ہیں، اس انکشاف کے بعد مبینہ مقابلے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے.

مزید خبریں

Back to top button