مریم وٹو نے بشریٰ بی بی اور بہنوئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہونےکا دعویٰ کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے بہن اور بہنوئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہونےکا دعویٰ کردیا۔اپنے ٹویٹ میں کہتی ہیں بشریٰ عمران کی طبیعت ذیادہ خراب ہو گئ ہے. جس طرح کے حالات میں انہیں رکھا یوا ہے ، صحت کیسے ٹھیک رہے۔

یہ لوگ اسی طرح بی بی اور خان کو مارنا چاہتے ہیں. کیسے لوگوں سے اللہ نے پالا ڈال دیا. کسی چیز کا لحاظ نہیں. ٹھیک ہے کہ آج ہمارے یاتھ میں کچھ نہیں لیکن وقت بدلتے پتہ نہیں لگتا. اور جو سلوک کچھ لوگوں نے میری معصوم بہن کے ساتھ کیا، میں کبھی نہی بھولوں گی. اور وہ لوگ جو ان کے خلاف باتیں پھیلاتے ہیں، جھوٹی، ان کے گلے میں ان کے جھوٹ کے طوق ہوں گے قیامت کے دن.

مزید خبریں

Back to top button