ایران میں جنگ کے نتیجے میں پاکستان کے عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ایران میں جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں،جب ایران جنگ شروع ہوئی، وفاقی حکومت نے اپنی جانب سے 50 فیصد سبسڈی دی تھی،وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی مدد مانگی کہ وہ مزید سبسڈیز اپنے عوام کو دیں،وفاقی حکومت کی درخواست پر صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی،صوبہ سندھ نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑز تک زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو مالی مدد پہنچائی،سندھ میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پیپلز فیول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو مفت ہوم سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام
ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
ایران میں جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
جب… pic.twitter.com/szAINBczJk
— PPP (@MediaCellPPP) April 16, 2026



