مائیکرو سافٹ کا بڑا فیصلہ، آؤٹ لک لائٹ سروس ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام صارف جو لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں آخری تاریخ آنے سے قبل آؤٹ لُک موبائل پر منتقل ہو جائیں۔
آؤٹ لُک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد صارف اپنی ڈیوائس میں ایپ کھول تو سکیں گے لیکن وہ کسی بھی کام کے لیے غیر فعال ہوگی۔



