دکانیں،مارکیٹس اور شاپنگ مال شام 8بجے بند،اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار تبدیل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی دارالحکومت میں جاری کفایت شعاری اقدامات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے مختلف کاروباری شعبوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تازہ ہدایات کے مطابق شہر بھر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے کے تمام دن رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
Public Notification, Revised Timings for Businesses in Islamabad
In light of ongoing austerity measures, the Islamabad Administration has issued revised operating hours for various sectors across the city.
Shops, Markets & Shopping Malls
Shall close at 08:00 PM (throughout the… pic.twitter.com/XKqJw2NLe6
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 16, 2026
انتظامیہ کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور کمرشل ایونٹ وینیوز بھی رات10بجے بند کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ اسپورٹس فیسلٹیز اور جمز کو رات 8 بجے بند کرنا ہوگا۔ یہ احکامات 16 اپریل 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ حکم نامے تک برقرار رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس کو ان پابندیوں سے استثنا حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی بچت اور کفایت شعاری پالیسی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔



