دیپال پور:راستہ واگزار کرانے گئے تحصیل دار اور پٹواریوں پر ناجائز قابضین کا حملہ نقدی وسرکاری ریکارڈ چھین لیا

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی) نواحی گاؤں 8 ڈی معروف میں چند افراد نے سرکاری راستہ پر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا تحصیلدار عثمان احمد پٹواریوں سجاد حسین اور محمد زمان ودیگرملازمین کے ہمراہ قبضہ واگزار کرانے پہنچے تو قابضین نے ڈنڈوں سوٹوں کیساتھ حملہ کردیا غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دست وگریبان ہوگئے پٹواریوں سے سرکاری ریکارڈ تحصیل دار کا پرس اور 25 ہزار روپے چھین لیئے پولیس تھانہ بصیر پور نےجاوید۔پرویز۔افتخار اور علی حسن وغیرہ درجن بھر افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے



