حکومت نے پٹرول3 روپے19 پیسے فی لیٹر سستااورڈیزل2 روپے 25 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  376 روپے 6 پیسے  فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت  398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 28 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button