ڈہرکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ماں بیٹا جاں بحق

ڈہرکی (رپورٹ وجے کمار چاولہ)ڈہرکی کے علاقے میں المرتضیٰ ہوٹل کے سامنے ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا خوفناک ٹریفک حادثہ میں معصوم بچہ جاں بحق اور ماں بھی اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق پنجاب کے رہائشی مہر قبیلے کے میاں بیوی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل ایک تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ معصوم بچہ فیضان علی ٹریلر کے نیچے آ کر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی حادثے میں بچے کے والد اور والدہ بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا تاہم افسوسناک طور پر اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث زخمی خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی جس پر لواحقین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا زخمی والد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ڈہرکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر اور اس کے کلینڈر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے مقامی شہریوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور تحصیل اسپتال ڈہرکی میں ڈاکٹرز کی مستقل موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button