مشرق وسطیٰ بحران نے بھارتی معیشت کو ڈبودیا
غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً35کروڑ40لاکھ تک پہنچ جائے گی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)مشرقی وسطیٰ کے بحران نے بھارتی معیشت کو ملیا میٹ کردیا۔خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات بھارت کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں جس کا ذکر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی تازہ رپورٹ کے مطابق خطے میں ہونے والی کشیدگی بھارت میں مزید25لاکھ افرادکو غربت سےدوچار کرے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً35کروڑ40لاکھ تک پہنچ جائے گی۔یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی توخریف کی فصل شدید متاثرہوگی جس کے باعث خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کشیدگی کے باعث بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہوگا جس کی وجہ سے تقریباً90فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔



