بنوں سے دہشتگردوں نے3پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق علاقہ جھنڈوخیل سے دہشتگردوں نے 3 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا، کریم اللہ ، مشکوٰۃ اللہ اور شاہ زیب پولیو ڈیوٹی کیلئے گئے تھے۔دہشتگردوں نے پولیو ورکرز کو بی ایچ یو غازی مرجان سے اغوا کیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نےعلاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button