رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی، جس سے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے، جبکہ تنقید کرنے والے اپنی باتیں کرتے رہیں گے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور حکومت کا فوکس عوامی سہولتوں کی فراہمی پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال پنجاب میں گندم کی پیداوار توقع سے زیادہ رہی ہے اور صوبہ اپنے حصے سے بڑھ کر پیداوار حاصل کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے میں متعدد میگا پروجیکٹس مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں اور حکومتی وسائل براہِ راست عوامی فلاح پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button