نوازشریف کا نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ منصوبے کا دورہ،کام کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ منصوبے کا دورہ کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی ،معاون خصوصی راشد نصراللہ اور چیف انجنئیرٹیپا اقرار حسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔
میاں محمد نواز شریف کو نیلا گنبد منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،نواز شریف نے ترقیاتی کاموں کے اہداف کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیااور ترقیاتی کام کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
نوازشریف کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ نیلا گنبد منصوبے کا چالیس فیصداور ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا اسی فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے،نیلا گنبد منصوبے کا مجموعی طور پر چالیس فیصد کام مکمل ہوچکاہے، بیسمنٹ کے مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے۔



