دیامرمیں پولیس ٹیم پر حملہ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت متعدد زخمی

چلاس(جانوڈاٹ پی کے)ضلع دیامر میں پولیس ٹیم پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع دیامر کے علاقے تھور گوئیں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اورڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پولیس ٹیم تھور کے علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک پولیس ٹیم پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی پولیس اہلکار بھی ریجنل ہیڈکوارٹراسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button