دیپالپور: پاکستانی قیادت کی سفارتی کامیابی اورامن کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، شگفتہ شریف

دیپالپور( وسیم احمد غوری /جانو ڈاٹ پی کے )پاکستانی قیادت کی سفارتی کامیابی، امن کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا،شگفتہ شریف۔امریکہ ،ایران مذاکرات ختم ہو گئے مگر تمام فریقین جنگ بندی کے عزم پر قائم رہیں ،ممبر صوبائی اسمبلی کی پریس کانفرنس۔ثالثی پر قومی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شگفتہ شریف ظفر جوئیہ ایم پی اے نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں شریف ظفر جوئیہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور میاں آفتاب احمد جوئیہ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف پنجاب کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کلیدی سفارتی کردار ادا کیا جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان 24 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد مثبت پیش رفت سامنے آئی اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو بھرپور پذیرائی ملی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امید ہے فریقین مثبت رویہ برقرار رکھتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کے عزم پر قائم رہیں جبکہ پاکستان ماضی کی طرح آئندہ بھی مذاکرات اور روابط کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی دانشمندانہ حکمت عملی اور سفارتی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ قومی قیادت نے بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو مشکل حالات سے نکالا جو قابل فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات پوری قوم کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ ایسے نازک حالات میں قومی اتحاد اور قیادت پر اعتماد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مثبت صحافت اور امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔



