ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس: رجب بٹ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر عائشہ شرافت سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں، لہٰذا انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔ اس بنیاد پر عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عدالت نے کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔

مقدمے میں ملزمان کی بریت سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت کی جانب سے سنایا جانا باقی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button