لاہور: بیوی کو قتل کرنے والا اشتہاری شوہر گرفتار

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) تھانہ باٹا پور پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شوہر کو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق کے مطابق ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی ایشا کو کیبل کی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔



