فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی فتح، ٹونگا کو 1-6 سے شکست دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے ٹونگا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 سے شکست دے دی۔
پاکستان کو ابتدائی تین میچز میں شکست اور دو مقابلے ڈرا کھیلنے کے بعد پہلی فتح نصیب ہوئی۔
ٹونگا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے، جبکہ مقبول اور مصطفیٰ نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی برتری مستحکم کی۔



