تھرپارکر:ڈیپلو کے قریب نوجوان لڑکی کی مبینہ خودکشی، منگیتر کی خود پر فائرنگ، حالت تشویشناک

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی) ڈیپلو تعلقہ کے گاؤں ڈنڈی میں 18 سالہ نوجوان لڑکی سسی بھٹی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی لاش سول اسپتال ڈیپلو منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی منگنی اس کے کزن ثناءُ اللہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے بعد نوجوان نے بھی خود پر پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ اسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب لڑکی کی لاش کو ہسپتال سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button