بدین میں پریمی جوڑے کی پسند کی شادی،پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)جھرک کے گاؤں چھٹو جلالانی کے نوجوان حاجی عثمان جلالانی اور میرپور بٹھورو کے گاؤں ممتاز پلیجو کی رہائشی لڑکی نشا پلیجو بدین پہنچے اور پسند کی شادی کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی رضا و خوشی سے شریعتِ محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے انہوں نے سجاول ضلع اور بدین کے ایس ایس پیز سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ان کے مخالفین انہیں جھوٹے کیسز میں پھنسانے اور انہیں جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔



