بدین میں خاتون نےاسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی،اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)جھڈو کی رہائشی خاتون نے اسلام قبول کر لیا، تحفظ فراہم کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جھڈو کے قریب گاؤں مشتاق میمن کی رہائشی جوڑی، زینب دختر گنگو، اپنے شوہر امجد علی کے ہمراہ پریس کلب پہنچیں جہاں احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کا تعلق ہندو مذہب سے تھا، تاہم اسلام سے متاثر ہو کر انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کے بعد ان کا نام زینب شیخ رکھا گیا ہے خاتون کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے امجد علی سے شادی کی ہے۔ اسلام قبول کرنے اور پسند کی شادی کرنے پر ان کے رشتہ دار ناراض ہیں اور انہیں جان سے مارنے، قتل کرنے اور علیحدہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملزم پریتم آچار اور دیگر سے انہیں جان کا خطرہ ہے، جو انہیں اور ان کے شوہر کے رشتہ داروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص، بدین، ایس ایچ او جھڈو اور گولاڑچی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جان کا تحفظ فراہم کیا جائے



