ڈپٹی کمشنر آفس میرپورماتھیلو کے کمیٹی روم میں سوشل ویلفیئر کمیٹی ضلع گھوٹکی کا اہم اجلاس

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر آفس میرپورماتھیلو کے کمیٹی روم میں سوشل ویلفیئر کمیٹی ضلع گھوٹکی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی میر خالد احمد خان لُنڈ نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین ضلع کاؤنسل گھوٹکی بنگل خان مہر، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی، ایم ڈی ماڑی انرجیز فہیم حیدر ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب احمد سمیت محکمہ صحت عامہ کے انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں قائم صنعتی ادارے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں تحصیل ہسپتال ڈہرکی کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے اپ گریڈ کرنے پر غور کیا گیا، جبکہ ضلع کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، ضلع کے مختلف شہروں میں نصب کیے جانے والے آر او پلانٹس کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایات جاری کی گ



