ایران سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے پر تیار، ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہیں، عباس عراقچی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تنازع کے سفارتی حل کے لیے ثالثوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور سفارت کاری کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اور موقع دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہے اور مقررہ مدت سے پہلے سات روزہ منصوبے پر عمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی حل کے لیے کوششوں کے ساتھ ساتھ ایران کی مسلح افواج بھی ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، سات روزہ منصوبے کی تفصیلات اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے بیان میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button