بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل، جعفر ایکسپریس اور جناح پیپلز ٹرین بھی بند

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں ضروری مرمتی کام کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس اور جناح پیپلز ٹرین کی آمدورفت بھی متاثر ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنے کا فیصلہ ضروری مرمتی کام کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل رہے گا، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button