بدین: بھیل برادری کے ایک خاندان نے خوشی اور رضامندی سے اسلام قبول کرلیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے خوشی اور رضامندی سے مذہب تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا تفصیلات کے مطابق، بدین کے رہائشی تارو بھیل اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت جامع مسجد نورانی بدین میں امام و خطیب علامہ حبیب اللہ نعیمی مجددی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا مذہب تبدیل کرنے کے بعد تارو بھیل کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ ثمینہ کا نام مریم رکھا گیا۔ بچوں میں سنیتہ کا نام حلیمہ، سمیرہ کا نام حمیرا اور شمشیر کا نام شمشیر علی رکھا گیا اس موقع پر محمد احمد شیخ، محمد امین کتری، علامہ فقیر حبیب اللہ نعیمی، حافظ الہبچایو سمون سمیت علاقے کے معزز افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نو مسلم خاندان کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



