گولارچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر، شدید احتجاج اور دھرنا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف گولارچی کی عوام سڑکوں پر نکل ائی شدید احتجاج دھرنا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ مختلف سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف شہید فاضل راہو چوک پر دھرنا دیا گیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے وزیراعظم کے پتلے پر اپنا غصہ اتارا اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اس موقع پر جی ڈی اے کے محمد حسن شاہانی ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ابو نوحانی ،آکاش سلطان مری ،نوراحمد جتوئی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر ایٹمی پیٹرول بم گرا دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے عام عوام زندہ درگور ہو جائیں گے ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے اوپر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہو جائے گی عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کررہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش سمیت ہر قسم کی چیزیں از خود مہنگی اور عام عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گئیں انہوں نے حکمران جماعتوں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی اور ان کے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرو اس وقت سے جب بھوک افلاس کے ہاتھوں تنگ عوام کے ہاتھ آپ لوگوں کے گریبانوں تک پہنچ جائیں گے لوگ مہنگائی اور بےروزگاری سے پہلے ہی بہت تنگ آ چکے ہیں اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا اضافہ فوری طور واپس لیا جائے دوسری صورت میں عوام کے غیظ و غضب کے لیے تیار رہیں



