نئے تعلیمی سال میں درسی کتب کی بروقت فراہمی نہ ہونا تعلیمی دشمنی کا ثبوت ہے، پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو پی کے)تنظیم اساتذہ ضلع بدین کی جانب سے میر غلام محمد ٹالپور آڈیٹوریم ہال میں عید ملن پارٹی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے سکریٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے لیکن درسی کتب تاحال تقسیم نہیں جاسکی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ضلع بدین کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سال شروع ہوچکا ہے لیکن درسی کتاب وقت پر فراہم نہ کرنا تعلیمی دشمنی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہونے گذشتہ روز ٹنڈوباگو میں نئے پرنسپلز کی چارج حاصل کرنے والے پروفیسر امتياز قمبرانی پروفیسر علی احمد بلیدی پروفیسر گل حسن بلیدی کے اعزاز میں دئیے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تنظيم اساتذه ضلع بدين کے صدر پروفیسر راوُ اعظم سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی نے مزید کہا کہ مو جودہ عالمی حالات خصوصاً غزہ اور ایران کے تناظر میں اگر چہ عید کی خوشیاں مکمل نہیں تاہم امت مسلمہ کی ترقی خوشحالی اور امن کے قیام کے لیے ہمیں اجتماعی دعا اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے تینوں پرنسپلز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تعلیمی ادارے مزید ترقی کریں گے



