اوکاڑہ/سگے بھائی کے ہاتھوں دو بہنوں کا قتل ایک زخمی

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شاد مان کالونی میں بھائی کی فائرنگ 2 بہنں قتل اور ایک کو شدید زخمی،ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پینچ گئے،ملزم فرار۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے محلہ شادمان کالونی میں محمد عدیل نے اپنے گھر میں سوئی ہوئی بہنوں،عشا، بشریٰ اور فضا پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو بہنیں بشریٰ اور فضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ تیسری بہن عشا شدید زخمی ہو گی ،ملزم محمد عدیل فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کر لیے،پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی یے،ایس پی انویسٹیگیشن کی زیرِ نگرانی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جوملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے



