*اوکاڑہ پولیس ماہانہ کارکردگی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق سنگین جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے اورامن و امان میں واضح بہتری آئی ہے ماہ مارچ میں وارداتوں میں ملوث 18 گینگز کا خاتمہ ہوا ہے ان گینگز کے 43 ارکان گرفتار سے 02 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ضلع اوکاڑہ پولیس نے ملزمان سے 71 پسٹل ، 03 بندوق ، 02 کاربین ،01 ریوالور اور 204 گولیاں برآمد کی ہیں منشیات برآمدگی پر 114 ملزمان کو گرفتار کیاگیاان ملزمان سے 30 کلو چرس اور آئس 1310 گرام برآمد کہ گئی
جب کہ 2002 لیٹر شراب ، 440 لیٹر لہن اور 08 چالو بھٹیاں بھی برآمد ہوئی ہیں اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 454 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 76 جبکہ بی کیٹیگری کے 378 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے
135 عدالتی مفروران جبکہ 115 ٹارگیٹڈ آفینڈرز کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا



