بدین میں تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالہ فنڈ کے تعاون سے لڑکیوں کی تعلیم، پبلک انویسٹمنٹ اور جینڈر ریسپانسیو ایجوکیشن بجٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ لیڈرشپ اور ایڈووکیسی ٹریننگ کا انعقاد

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین میں تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالہ فنڈ کے تعاون سے لڑکیوں کی تعلیم، پبلک انویسٹمنٹ اور جینڈر ریسپانسیو ایجوکیشن بجٹنگ کے موضوع پر ایک روزہ لیڈرشپ اور ایڈووکیسی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 20 "چیمپئن فار چینج” لڑکیوں نے شرکت کی تربیتی پروگرام جیم خانہ بدین میں منعقد ہوا، جہاں سماجی رہنما کپل دیو نے شرکاء کو ایڈووکیسی کے بنیادی اصول، مؤثر کمیونیکیشن، تحقیق اور ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی اس موقع پر تھر ایجوکیشن الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرتاب شیواںی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری اور اس کے لیے مخصوص بجٹ کے حصول کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ہیڈ ٹیچرز کو اختیارات دے کر فنڈز فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب ہیڈ ٹیچرز کو بجٹ دینے سے اسکولوں کے اہم مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ "چیمپئن فار چینج” نیٹ ورک کے تحت سندھ کے بدین سمیت چھ اضلاع میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کو تربیت دے کر انہیں اپنی کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ایڈووکیسی پلاننگ، اسمارٹ اہداف کا تعین، پاور میپنگ، مؤثر پیغام سازی اور رسک اسیسمنٹ جیسے موضوعات پر عملی رہنمائی دی گئی۔ اس کے علاوہ تعلیمی بجٹ کو سمجھنے، اس کی اقسام، بجٹ دستاویزات اور بجٹ سائیکل میں مؤثر آواز اٹھانے کے طریقوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی
تربیتی سیشن میں جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ اور پالیسی سازی کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی، جبکہ کمیونٹی آؤٹ ریچ، میڈیا سے روابط، پٹیشنز اور قیادت سے ملاقات جیسے عملی اقدامات بھی سکھائے گئے
اس موقع پر ایک جامع رہنما کتاب بھی متعارف کرائی گئی، جس میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق چیلنجز، حکمت عملیاں ایڈووکیسی پلاننگ اور عملی اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اس طرح کی تربیتیں نہ صرف لڑکیوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ بھی دیتی ہیں، جو بدین سمیت پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اس موقع پر تھر ایجوکیشن الائنس کے ساجد بجیر، ٹرینر کرن کماری، ونود شرما اور دیگر بھی موجود تھے۔ تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔



