ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور غیر قانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف کارروائی، جرمانہ اور ایک گرفتار

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگيرانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مٹھی ڈاکٹر عمیر اشرف نے مٹھی شہر میں ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی اور غیر قانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف ایل پی جی ڈسٹریبویٹرز اور دکانداروں کو چیک کیا گیا اور انہیں سرکاری نرخوں کی پابندی کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کی سختی سے ہدایت دی گئی۔اسی دوران دکانداروں25000روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا، اور ایک دکاندار کو گرفتار کرنے کی بھی اطلاع ملی۔جبکہ تمام ایل پی جی ڈسٹریبویٹرز کا ایک اہم اجلاس آج صباح 11:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس مٹھی میں طلب کیا گیا ہے، جس میں انہیں حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button