آل گورنمنٹ ایمپلائز ضلع بدین کے سیکڑوں سرکاری ملازمین کا مبینہ کرپشن کیخلاف احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)آل گورنمنٹ ایمپلائز ضلع بدین کے سرکاری ملازمین کا محکمہ خزانہ ضلع بدین کے اکاؤنٹنٹ کی مبینہ کرپشن رشوت خوری اور غیرقانونی طور پر ضلع کے تمام سرکاری ملازمین اور رٹائرڈ ملازمین سے ہر جائز کام اور جی پی فنڈز کے بلز پاس کرنے کے عیوض پچاس فیصد رشوت طلب کرنے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مذکورہ کرپٹ افسر کی معطلی اور بدین سے تبادلے کا مطالبہ کی گیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ سے تعلق رکھنے اور ان کے فرنٹ مین سلیم باجاری کے قریبی رشتیدار محکمہ خزانہ بدین کے اکائونٹ افسر عبداللہ باجاری کی جانب سے تمام محکموں کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین سے جائز کاموں اور جی پی فنڈز کے بل پاس کرنے کے عیوض پچاس فیصد رشوت نہ دینے پر تمام فائلز روک دینے کے خلاف آ ل گورنمنٹ ایمپلائز کی اپیل پر سینکڑوں سرکاری ملازمین جن میں رٹائرڈ ملازمین بھی شامل تھے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ظاہرے کی قیادت پ ٹ الف ضلع بدین کے صدر منظور آریسر، میر حسن آریسر، ذوالفقار رند، رفیق خاصخیلی، عمران شیخ نور محمد سومرو سمیت دیگر رہنماؤں نے کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں اور مذکورہ اکاؤنٹ افسر عبداللہ باجاری کی معطلی اور بدین سے تبادلے کاے نعرے لگاتے رہے
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جی پی فنڈ ان کا جائز اور قانونی حق ہے، جس کی ادائیگی میں تاخیر اور رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوں کی منظوری کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کی جا رہی ہے، جس کے باعث ملازمین کو شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا ہے ملازمین نے حکومت سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف انکوائری کرائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے میں مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہوں گے



