اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید سمیت پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن اور پاکستان سٹیسٹ آئل کے نمائندے بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے اجلاس کو ضلع بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، موجودہ سٹاک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی شارٹیج کا سامنا نہیں ہے، سول ڈیفنس افیسر نے بتایا کہ ضلع بھر کے 296 پٹرول پمپس کی انسپیکشنز کے دوران اوگرا قوانین کی خلاف ورزی پر 36 مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے جبکہ پٹرول پمپ مالکان کو 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں ڈیزل اور پٹرول مناسب مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی شارٹیج نہیں پٹرول کی مصنوعی شارٹیج کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس فیلڈ میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کو مقدمات اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری عوام الناس کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے اوگرا قوانین کے تحت ترسیل کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پٹرولیم ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

مزید خبریں

Back to top button