ٹھٹھہ:سینیئر اسسٹنٹ عبدالشکور میمن کے سسر کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )محکمہ اطلاعات سندھ ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر اسسٹنٹ عبدالشکور میمن کے سسر کے انتقال پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ٹھٹھہ میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں سینیئر صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آکر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔تعزیت کے لیے آنے والوں میں سینیئر صحافی ٹھٹھہہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر جاوید لطیف میمن نائب صدف سید نزاکت علی شاہ، پریس کلب ٹھٹھہ کے جوائنٹ سیکریٹری مرزا حسن بیگ، شبیر احمد مانجھند ، عبدالحمید چنڈ ، شفیق احمد عابدانی سمیت دیگر شامل تھے جنہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارِ کیا اس موقع پر سینیئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی اس دنیا میں تمام مختصر اور عارضی ہے جبکہ نیک نامی اور اچھے اعمال ہی اس کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کیلئے دعا کی۔
تعزیت کرنے والوں نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہنا ہی معاشرتی اقدار کی اصل روح ہے۔



