اوکاڑہ: رشوت خور سیکرٹری یونین کونسل رنگے ہاتھوں گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ کا سیکرٹری یونین کونسل رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مہر فہدنواز اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے منیر احمد سیکرٹری یونین کونسل 42/3 آر اوکاڑہ کو شہری سے-/12,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاملزم نے شہری سے برتھ سرٹیفکیٹ میں اندراج کے لیے -/12,000 روپے رشوت کے طور پر وصول کئے تھے چھاپہ مار ٹیم نے نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے ہیں اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے



