اوکاڑہ: بائیک لفٹر گینگ گرفتار،اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ شیر گڑھ پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ اور دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے جس میں گینگ کا سرغنہ امیر حمزہ دو ساتھی عمران عرف مانی اور عاشق شامل ہیں گرفتار گینگ سے مسروقہ 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں پولیس نےگرفتار ملزمان کے قبضے سے نا جائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اورمزید تفتیش شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔



