تھرپارکر:ڈانو دھاندھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد شہزور کھڈے میں جا گری، 4 افراد شدید زخمی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندھل کی حدود میں، جام خان کے وانڈیو کے قریب مال سے بھری ایک شہزور گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کے نتیجے میں شہزور سڑک سے اتر کر کھڈے میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ وسرام ولد جالو میگھواڑ، 18 سالہ ساجن ولد وینجھو میگھواڑ (گاؤں بھیماویری، تعلقہ ننگرپارکر)، 45 سالہ رتنو ولد چاندو رباری (گاؤں کاسبو) اور 25 سالہ اتم ولد کونبھو بھیل (گاؤں آڈی جو تڑ) شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کر دیا گیا ہے۔



