تحریک پاکستان کی تحریک پوری قوت سے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ڈاکٹر ندیم سیف

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) معروف مذہبی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار علی نورانی اور ڈاکٹر ندیم سیف نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کی یہ تحریک صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ آج بھی زندہ ہے، اور پوری قوت سے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے آج بھی افواج پاکستان،ہمارے نوجوان، ہمارے قلم کار، ہمارے سوشل میڈیا کے مجا ہد، دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں، وہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دلیل، دانش، اور غیر تِ ایمانی سے کچل رہے ہیں، پاکستان کے خلاف جو بھی زبان کھولے، اسے دلیل سے، شعور سے، اور نظریہ پاکستان کی طاقت سے خاموش کرو، تمہاری ایک پوسٹ، تمہارا ایک جملہ، تمہاری ایک سچائی دشمن کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر سکتی ہے،پاک فوج کے جوان اپنی جان کی قربانیوں سے ارض پاک کے دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا رہے ہیں ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان ودیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں،23مارچ یوم پاکستان تجدیدعہد کا دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن عزیز کا معرض وجود میں آنابے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے اور اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ جہاں تک ہوسکے اس کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یوم پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں، اسلاف اور تحریک آزادی کے راہنماؤں کی ان تھک اور بے لوث جدوجہد کی داستان سناتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ یہ ملک صبح قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔



