بنگلا دیش کرکٹ بورڈ انڈیا سے ہوم سیریز کا منتظر

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ انڈیا سے ہوم سیریز کا منتظر ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نےستمبرمیں شیڈول دورہ آئر لینڈ ملتوی کر دیا،بی سی بی کے مطلع کرنے کے بعد ہی کرکٹ آئر لینڈ نے ایک سالہ شیڈول کا اعلان کیا،بی سی بی عہدےدار کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی سیریز2027میں کرائی جاسکتی ہے ۔بی سی بی ستمبر میں بھارتی ٹیم کی میزبانی کاخواہش مند ہے،انڈیا نے گزشتہ برس بنگلا دیش کو دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔بی سی بی نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کے دورہ بنگلا دیش کاشیڈول جاری کیا،انڈیا نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی کے لیے 28 اگست کو بنگلا دیش آنا ہے،انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button