عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 24,300 کی کمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 243 ڈالر کی کمی سے 4,767 ڈالر پر آگیا ہے۔
ملکی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 24,300 روپے سستا ہو کر 499,462 روپے پر آگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 20,833 روپے کم ہو کر 428,208 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 760 روپے کی کمی کے بعد 7,734 روپے پر پہنچ گئی ہے۔



