اسرائیل نے ہمیں مروا دیا،امریکی انٹیلی جنس افسر کے رونے اور چاچے ٹرمپ کے ‘اپنوں’ سے جھگڑے!

​واشنگٹن/ تہران(جانوڈاٹ پی کے) امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر کے ڈائریکٹر جوزف کینٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ٹرمپ انتظامیہ اور یہودی لابی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ:

​ایران امریکہ کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا، یہ جنگ محض اسرائیلی لابی کے دباؤ پر شروع کی گئی ہے۔

​اسرائیل نے امریکہ کو اس جنگ میں شامل کرنے کے لیے غلط معلومات (Misinformation) کا سہارا لیا، بالکل ویسے ہی جیسے 2003 کی عراق جنگ میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک ‘دیسی شادی’ کے جھگڑے کی طرح اپنے اتحادیوں کو طعنے دیے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ:

​جاپان، جنوبی کوریا اور نیٹو ممالک نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، لہذا اب امریکہ کو بھی ان کی ضرورت نہیں ہے۔

ادھرایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر سے سینکڑوں ایلون مسک کی اسٹار لنک ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائسز امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے دوران پروپیگنڈا پھیلانے اور بغاوت کو ہوا دینے کے لیے بھیجی گئی تھیں۔ جنگ کے دوران ان ڈیوائسز کا استعمال سنگین جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔

مزید دلچسپ حقائق کے لیے دیکھئے سید عمران شفقت کا یہ مکمل وی لاگ؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button