ڈسٹرکٹ انتظامیہ وزیرآباد  کے زیر اہتما م افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کاانعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ انتظامیہ وزیر آباد کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی،ریلی اے سی آفس سے شروع ہوکر شیخ القرآن چوک پر اختتام پزیر ہوئی،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ نے کی۔عمیر دلدار وڑائچ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع، استحکام اور بقا کا ستون ہیں، ریاست کے لیے اس کی سرحدوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے، پاکستان کے تناظر میں ملکی تحفظ کی یہ ذمہ داری پاک فوج بخوبی سر انجام دے رہی ہے،  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وطن عزیز کی ایک ایک انچ کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے جس نے معرکہ ء حق میں بھارت کوناکوں چنے چبوائے اور اب فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہے، ہماری مسلح افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں، پاک افواج برفانی چوٹیوں سے لے کر تپتے صحراؤں تک ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، آج ہم جس امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ان جوانوں کے خون کا مرہونِ منت ہے، مسلح افواج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ قوم کے اعتماد اور سا  لمیت کی علامت بھی ہیں، مسلح افواج کا ‘آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کی حق میں کوب نعرہ بازی کی۔

مزید خبریں

Back to top button